
نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ چین اور امریکا نئی سرد جنگ سے بچیں، ویکسی نیشن، موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگرعالمی چیلنجز سپر پاورز سمیت عالمی برادری میں تعمیری تعلقات کے بغیر حل نہیں ہوسکتے، انتونیوگوتریس نےکہا کہ بدقسمتی سے ہمارے درمیان محاذ آرائی ہے، ہمیں دونوں طاقتوں کے درمیان تعلقات فعال کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں ہرقیمت پر سرد جنگ سے بچنے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہ پہلے سے مختلف، زیادہ خطرناک اور قابو پانے میں زیادہ مشکل ہوسکتی ہے ، امریکا برطانیہ کا آسٹریلیا کیساتھ سیکیورٹی معاہدہ اس زیادہ پیچیدہ پزل کا صرف چھوٹا سا ٹکڑا ہے، افغانستان کے حوالے سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ افغانستان میں انسانی امداد کی فراہمی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، محدود صلاحیت اور محدود اثر و رسوخ کے باوجود جامع حکومت ،انسانی حقوق کی جانب طالبان کی توجہ مبذول کرا رہی ہے واضح طور پر طالبان قیادت میں مختلف گروہوں میں اقتدار کے لیے لڑائی جاری ہے تاہم صورتحال ابھی واضح نہیں ہے۔


































