Mon Oct 19, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

ایٹمی معاہدے سے نکلنا بڑی غلطی، امریکی صدر کا اعتراف

تل ابیب : امریکی صدر جوبایڈن نے ایک بار پھر اعتراف کیا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے نکلنا امریکا کی بڑی غلطی تھی۔ ان کی حکومت کا ماننا ہے کہ امریکا کو اس معاہدے میں واپس آجانا چاہئے۔اسرائیلی ٹی وی چینل سے گفتگو میں جوبائیڈن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام لگایا کہ انہوں نے معاہدے کو ختم کر کے اچھا نہیں کیا، جس کے نتیجے میں ایران مزید خطرناک ہو گیا ہے۔وہ جوہری ہتھیاروں کے حصول کے جتنا اب قریب ہے، اس سے قبل نہیں تھا۔ موجودہ ایران سے کوئی بدتر چیز ہو گی تو وہ جوہری ہتھیار رکھنے والا ایران ہو گا۔ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے باز رکھنے کے لیے آخری آپشن کے طور پر فوجی کارروائی کی ضرورت پڑی تو اس پر عمل خارج از امکان نہیں۔ تاہم انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے حوالے سے اسرائیلی قیادت کے ساتھ کوئی بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کی پاسداران انقلاب فورس کو غیرملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں رکھے گا، چاہے اس سے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے سے متعلق بات چیت ختم ہو جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular