
برلن: جرمن وزارت دفاع نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کو مزید اسلحہ فراہم نہیں کر سکتا کیونکہ اس کے اپنے ذخائر ختم ہوتے جا رہے ہیں۔ تاہم اسلحے کے ذخائر کم سطح پر پہنچنے کے باوجود جرمن چانسلر اولاف شولز پر دبائو ہے کہ یوکرین کو اسلحے کی کھیپ بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ چانسلر کی اپنی پارٹی کے ارکان چاہتے ہیں کہ جرمنی اپنی ضروریات پر یوکرین کی ضرورتوں کو اہم سمجھے اور یوکرین کو اسلحہ اور دیگر ساز و سامان فراہم کرے۔ اس ضمن میں ایک خط سامنے آیا ہےجو جرمنی کی اتحادی حکومت میں شامل تینوں پارٹیوں کے رہنماؤں نے لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جرمن فوج کی صلاحیتوں کو عارضی طور پر کم کرکے یوکرین کے استحکام پر دھیان دینے کی ضرورت ہے ۔


































