Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

نسل کشی کا مقدمہ، اسرائیل کو جواب جمع کرانے کیلئے مزید مہلت

دی ہیگ : عالمی عدالتِ انصاف نے نسل کشی کے مقدمے میں جواب جمع کرانے کیلئے اسرائیل کو ایک بار پھردو ماہ کا مزید وقت دے دیا۔ جسے ناقدین نے افسوسناک قرار دیا ہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر نسل کشی کے مقدمے میں عدالت نے اسرائیل کی دوسری درخواست منظور کرلی ہے۔ اسرائیل کو پہلے ہی بارہ جنوری تک کا وقت دیا گیا تھا اب وہ آئندہ سال بارہ مارچ تک اپنا تحریری جواب پیش کرسکے گا۔ اسرائیل کو رواں سال جولائی تک اپنا جواب جمع کرانا تھا۔ اسرائیل نے اپنے خط میں موقف اختیار کیا تھاکہ جنوبی افریقہ کے پیش کردہ شواہد میں بعض نامکمل دستاویزات کے باعث اسے مزید وقت درکار ہے۔ جنوبی افریقہ نے اسرائیل کی نئی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مزید توسیع سے مقدمے کی فوری نوعیت اور فریقین کی برابری کے اصول متاثر ہوں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular