
قاہرہ : مصر نے اعلان کیا ہے کہ اگر جنگ بندی ہوتی ہے تو غزہ کا نظام عارضی طور پر پندرہ فلسطینی ٹیکنوکریٹس چلائیں گے۔ قاہرہ میں نیوز کانفرنس کے دوران مصری وزیرخارجہ بدر عبدالطی نےکہا ہے کہ غزہ کی انتظامیہ فلسطینی اتھارٹی کی نگرانی میں کام کرے گی۔ انتظامیہ کی مدت چھ ماہ ہوگی۔ جس میں غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے کے انتظامی اتحاد پر زور دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قاہرہ میں مذاکرات کا مقصد اصل تجویز کی طرف واپس جانا ہے۔ جس میں ساٹھ دن کی جنگ بندی، بعض یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں انسانی اور طبی امداد کی بغیر کسی رکاوٹ یا شرائط کے داخلہ شامل ہے۔


































