
ماسکو: روس نے امریکا کے غزہ امن منصوبے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ منصوبہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں امریکا خطرناک تجربات کو چھپا سکتا ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخاروف نے خبردار کیا کہ منصوبے کو مقبوضہ فلسطینی علاقے میں ایسے تجربات کے لیے استعمال نہ کیا جائے جو فلسطینیوں کے حقِ خودارادیت اور خطے میں امن کی کوششوں کو دھچکا پہنچا سکتے ہیں۔ زاخاروف کے مطابق اس منصوبے میں فلسطینی اتھارٹی کا کوئی کردار نہیں رکھا گیا اور نہ ہی اسرائیل کےمقبوضہ علاقوں سے انخلاء یا الحاق نہ کرنے کی کوئی ضمانت شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی ساخت کی نگرانی میں سلامتی کونسل اور سیکریٹریٹ کو مکمل طور پر شامل نہ کرنا حقیقی امن سازی کے تقاضوں کے منافی ہے۔ زاخارووف کا مزید کہنا تھا کہ روس نے فلسطینی قیادت اور مسلم ممالک کے مؤقف کو سامنے رکھتے ہوئے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔


































