Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

غزہ: صیہونی فوج کی امدادی مرکز پر فائرنگ، مزید 19 فلسطینی شہید، بھوک کی شدت سے 7 چل بسے

غزہ میں صیہونی فوج نے امدادی مرکز پر فائرنگ کرکے مزید انیس فلسطینی شہید کردئے۔ جبکہ بھوک کی شدت سے مزید سات فلسطینی دم توڑ گئے۔
صیہونی فوجیوں نے نیٹزارم کوریڈور کے قریب بھوکے پیاسے متاثرین کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور انیس کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔ ادھر المواصی ۔ غزہ سٹی اور بیت حنون کو چھوڑ کر دیگر علاقوں پر وحشیانہ حملے کئے گئے جسمیں درجنوں مظلوم فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔
بائیس ماہ سے جاری جارحیت میں شہدا کی مجموعی تعداد ساٹھ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ جبکہ ایک لاکھ پینتالیس ہزارزخمی ہیں۔ اعداد وشمار کے مطابق غزہ کی آبادی میں ہر چھتیس میں سے ایک فلسطینی جبکہ مجموعی طور پر روزانہ نوے فلسطینی شہید کئےگئے ہیں۔ وافر مقدار میں امداد نہ پہنچنے پر غزہ میں قحط کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہ آسکی مزید چار بچوں سمیت سات افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔ بھوک کی شدت سے مرنیوالوں کی تعداد ایک سو چوون ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular