غزہ : غزہ میں صیہونی فوج کی کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونی فوج نے زمینی اور فضائی حملوں میں مزید تراسی فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی کردئے۔
صیہونی فوج نے المواصی ۔ غزہ سٹی اور بیت حنون کو چھوڑ کر دیگر علاقوں پر وحشیانہ حملے کئے۔ شمالی اور جنوبی غزہ کے مختلف علاقوں میں مکانات ۔ متاثرین کے خیموں اور پرہجوم مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ جس میں درجنوں مظلوم فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔
صیہونی فوجیوں نے امداد کے منتظر فلسطینوں پر بھی حملے کئے۔ نیٹزارم کوریڈور اورغزہ سٹی کے قریب بھوکے پیاسے متاثرین پر فائرنگ سے تینتیس فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔
بائیس ماہ سے جاری جارحیت میں شہدا کی مجموعی تعداد ساٹھ ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔ جبکہ ایک لاکھ پینتالیس ہزار زخمی ہیں۔ ادھر غزہ میں میڈیا آفس نے کہاہےکہ فضا سے امداد گرانے کا تجربہ ناکام ہوگیا ہے۔ گذشتہ روز اسرائیل نے 109 امدادی ٹرک داخل ہونے کی اجازت دی لیکن ناقص سیکیورٹی کی وجہ سے بیشتر ٹرکوں کو راستے میں لوٹ لیا گیا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- غزہ : صیہونی فوج کے حملے، 24 گھنٹوں میں مزید…
غزہ : صیہونی فوج کے حملے، 24 گھنٹوں میں مزید 83 فلسطینی شہید
-
Raza Musani - جولائی 30, 2025
- بین الاقوامی خبریں
- 0
- 0 minute read


































