
پیرس : فرانس کی فوجیں نو سال بعد افریقا کے اسلامی ملک مالی سے نکل گئیں۔ فرانس نے بڑھتی شدت و انتہا پسندی کو بہانہ بنا کر اپنے فوجی مالی میں تعینات کئے تھے۔ فرانس نے کہا ہے کہ اس کے فوجیوں نے مالی سے انخلاء مکمل کر لیا ہے ملک میں نو سالہ آپریشن ختم کردیا ہے۔ فرانسیسی فوج نے کہا کہ اس نے منظم اور محفوظ انداز میں انخلاء کے بڑے فوجی لاجسٹکس چیلنج کا مقابلہ کیا ہے۔ فرانس کے فوجی مالی سے نائجر چلے جائیں گے۔ فرانس کے انخلا پر شمالی شہروں کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی کا اظہار کیا۔ مالی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ماسکو کے ساتھ اپنے تعلقات کو تقویت دی ہے اور ان سے فوجی اور سیاسی حمایت حاصل کی ہے۔


































