Wed Oct 14, 2026

امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ

روزانہ کی خبریں

فرانس: اسکول میں عبایا پہننے پر پابندی کا فیصلہ

پیرس: فرانس میں طالبات کے حجاب کے بعد اسکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ فرانس میں طویل عرصے سے جاری بحث کے بعد عبایا پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ فرانس کے وزیرِ تعلیم گیبریل اٹل نے عبایا کو سیکولر قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور کہا کہ عبایا پہن کر آنا ملک کے سیکولر قوانین کا امتحان لینے کے مترادف ہے ۔جیسے ہی آپ کلاس روم میں داخل ہوتے ہیں۔ ایسا ماحول ہونا چاہیے کہ طلبہ کو دیکھ کر ان کے مذہب کو کوئی پہچان نہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ اب اسکولوں میں عبایا نہیں پہنا جا سکتا۔ چار ستمبر سے ملک بھر میں کلاسوں میں واپسی سے قبل اسکول کے سربراہوں کو قومی سطح پر واضح اصول دیں گے۔
فرانس میں عبایا پر پابندی کے فیصلے سے مذہبی اور شہری آزادی پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular