Tue Oct 20, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

سابق وزیراعظم عمران خان کو رہا کیا جائے، نامزد امریکی ایلچی کا مطالبہ

واشنگٹن : نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل نے کہا ہے کہ نامزد وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے میزائل پروگرام پر بات کرنے کی تیاری کی ہوئی ہے۔ ایٹمی صلاحیت کے حامل ملکوں سے مختلف انداز میں ڈیل کیا جاتا ہے۔ بائیڈن انتظامیہ جو کام چار سال میں کرنے میں ناکام رہی وہ آخری پینتالیس دن میں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ٹرمپ انتظامیہ کے اس وقت کے پاکستانی سربراہ حکومت سے بہترین تعلقات تھے۔ نامزد ایلچی نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ چاہتی ہے کہ سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے، اُن پر ویسے ہی الزامات ہیں، جیسے ٹرمپ پر تھے۔ بانی پی ٹی آئی کو بھی پاکستان کی حکمران جماعت نے جیل میں ڈالا۔ وہ وزیراعظم کیلئے انتخاب لڑنا چاہتے ہیں تو عوام کو فیصلہ کرنے دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جیل میں قید رہنما بانی پی ٹی آئی، امریکی نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کی طرح سیاست میں آؤٹ سائیڈر تھے، کامن سینس کی بات کرتے تھے۔ بانی پی ٹی آئی پر صدرٹرمپ کی طرح کرپشن کے بہت سے جھوٹے الزامات ہیں.

مزید پڑھیے

Most Popular