
کراچی: عراق سے آنے والے زائرین نے زبردستی قرنطینہ سینٹر بھیجنے کیخلاف کراچی ایئرپورٹ پر احتجاج کیا جس کے امیگریشن کاؤنٹر پر کام بند ہوگیا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے ٹرمینل بلڈنگ کے باہر جانے والے گیٹس بند کر دیے ایئرپورٹ پر سخت احتجاج کے باعث دیگر پروازوں کے مسافروں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا سی اے اے کو عراق سے واپس آنے والے زائرین کیلئے لازمی قرنطینہ سینٹر بھیجنے کے احکامات ہیں، زائرین کی نجف سے فلائی بغداد کی پہلی پرواز کراچی پہنچی ہے جبکہ زائرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری رہے گا۔


































