
فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شخص نے چاقو اور بیس بال بیٹ سے حملہ کر کے 2 افراد کو ہلاک اور ایک کو شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے حملہ آور شان رنیون نامی شخص کو اسپتال سے حراست میں لے لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم ایک دن قبل اپنی کمپنی میں ساتھی ملازمین کے ساتھ جھگڑے کے بعد چلا گیا تھا۔


































