Tue Oct 20, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

استعمار اور سامراج سے مقابلہ وینیزویلا اور ایران کا مشترکہ مقصد ہے، صدر وینیزویلا

تہران : وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں استعمار اور سامراج سے مقابلہ وینزویلا اور ایران کا مشترکہ مقصد ہے۔تہران کے دورہ کے موقع پر ایران کے ہسپانوی زبان کے ٹیلی ویژن کو انٹرویو میں مادورو نے کہاکہ وینیزویلا اور ایران سامراج اور تسلط پسند طاقتوں سے پاک دنیا کی تشکیل کے لیے صف اول میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں امریکہ کے فوجی تسلط کا دور ختم ہو گیا ہے۔ وینزویلا اور ایران کو ایک نئی دنیا کی تشکیل کے لیے تمام شعبوں میں علم کا اشتراک کرنا چاہیے اور اس بات پر زور دینا چاہیے کہ انسانیت منتقل ہو رہی ہے اور دنیا میں ایک نیا سیاسی نظام قائم ہو گا۔ ونیزویلا کے صدر نے توانائی کے بحران کا شکار اپنے ملک کو ایندھن کے ٹینکر بھیجنے کے ایران کے جرات مندانہ اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ تہران کی طرف سے کراکس کو تیل کی ترسیل وینزویلا کے عوام کے لیے بہت بڑی مدد تھی۔ انہوں نے کہا کہ کراکس اور تہران انقلابی پس منظر رکھتے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular