
غزہ : شمالی غزہ کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوج اور مزاحمت کاروں میں شدید لڑائی جاری ہے۔ مزاحمت کاروں نے حملہ کرکے صیہونی فوج کی گاڑیاں تباہ کردیں۔ جبکہ اسرائیلی حکام نے مزید دو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جس سے ہلاک فوجیوں کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔ حماس نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ حملے میں املاک کو نقصان پہنچا۔ جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے جس میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہےکہ اس نے پارلیمنٹ۔ سرکاری عمارات، پولیس ہیڈ کوارٹرز اور اسلحہ سازی کے ادارے انجینئیرنگ فیکلٹی پر قبضہ کرلیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں ہماری فوجی کارروائیاں نہیں رکیں گی۔ زمینی آپریشن کا ایک مقصد قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر حماس پر دباؤ ڈالنا ہے۔


































