Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

فیس بک بچوں اور جمہوریت کے لیے نقصاندہ اور معاشرے میں تفرقہ کا سبب ہے، سابق عہدیدار

لندن : فیس بک کی ایک سابق عہدیدار فرانسس ہوگن نے اعتراف کیا کہ فیس بک کی مصنوعات بچوں اور جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہیں، فرانسس ہیوگن نے امریکی سینیٹ کمیٹی کے سامنے بیان میں کہا ہے کہ فیس بک کی انتظامیہ کو معلوم ہے کہ پلیٹ فارم کو کیسے محفوظ بنایا جا سکتا ہے لیکن وہ منافع کی غرض سے ایسا کرنے سے گریزاں ہے، فرانسس ہیوگن جو فیس بک کی سوک انٹیگرٹی شعبے میں پروڈکٹ مینیجر کے طور پر کام کر چکی ہے، انھوں نے پہلے خفیہ رہ کر امریکی ذرائع ابلاغ کے ساتھ فیس بک کی اندرونی معلومات شیئر کیں، اب وہ منظر عام پر آ چکی ہیں، ان کا کہنا ہے فیس بک کو معلوم ہو چکا ہے کہ لوگوں کے غصے کو ابھار کر ان کو اپنے پیچ پر زیادہ دیر تک روک سکتے ہیں جس کی وجہ سے ان کےمنافع میں اضافہ ہوتا ہے، یہ جانتے ہوئے کہ منافرت والے مواد کی تشہیر سے معاشروں کو نقصان پہنچ رہا ہے لیکن وہ منافع کمانے کے لیے اس کو جاری رکھے ہوئے ہیں، فرانس ہوگن کے انسٹاگرام کے بارے میں الزامات بہت سنگین ہیں، انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ فیس بک کی اپنی ریسرچ کے مطابق انسٹا گرام پلیٹ فارم نوجوانوں کی ذہنی صحت کو بری طرح متاثر کر رہا ہے، انھوں نے بتایا کہ فیس بک کی اپنی ریسرچ کے مطابق بیس برس سے کم عمر کی 13 فیصد لڑکیوں نے کہا ہے کہ انسٹاگرام کو استعمال کرنے کی وجہ سے ان میں خود کشی کے رجحانات جنم لیتے ہیں، اس بارے بہت ریسرچ موجود ہے کہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز نوجوانوں میں ذہنی دباؤ کی ایک وجہ ہیں، انسٹا گرام پر جہاں لوگ اپنی تصاویر پوسٹ کرتے ہیں اس سے لوگوں میں اپنی جسامت کے حوالے منفی خیالات جنم لیتے ہیں، انھوں نے بتایا کے فیس بک میں کام کرنے کے دوران انھوں نے بارہا منافع اور صارفین کی حفاظت میں چپقلش دیکھی اور فیس بک نے ہمیشہ اپنے مالی منافع کو ترجیح دی، تاہم فیس بک کا کہنا ہے کہ فرانسس ہیوگن جن موضوعات پر بات کر رہی ہیں، انھیں ان چیزوں کا پتا ہی نہیں ہے،فیس بک دنیا کا سب سے بڑا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کے ماہانہ سرگرم صارفین کی تعداد 2.7 ارب ہے۔ کروڑوں لوگ ان کے دیگر پلیٹ فارم وٹس ایپ اور انسٹاگرام بھی استعمال کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular