Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

تھکن اور سیاسی تنہائی، اسرائیلی فوجی صلاحیت پست ترین سطح پر، اسرائیلی اخبار

اسرائیلی اخبار معاریو نے خبردار کیا ہے کہ غزہ جنگ کے طویل دباؤ اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی سیاسی تنہائی کے باعث صیہونی فوج اپنی صلاحیت کی آخری حد پر پہنچ چکی ہے۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق صیہونی فوج غزہ آپریشن کے بوجھ تلے شدید بیزاری اور تھکن کا شکار ہے۔ وہ بریکنگ پوائنٹ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ جہاں اِس کی کارکردگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ اخبار کے مطابق اسرائیل کو سیاسی اعتبار سے یورپی ممالک، آسٹریلیا اور چند عرب ریاستوں کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا ہے، جس نے اس کی سفارتی تنہائی کو مزید گہرا کیا ہے۔ اخبار کے مطابق جنگ کی قیادت غیر پیشہ ورانہ انداز میں ہو رہی ہے، جس کے نتائج ریاست اور فوج دونوں کے لیے انتہائی منفی ہیں۔ اخبار نے حماس کی نشوونما سے متعلق پس منظر پر بھی روشنی ڈالی ہے، جہاں بتایا گیا کہ وہ ابتدا میں غزہ کے جبالیہ پناہ گاہ کیمپ سے اُبھری اور اب ایک مضبوط مزاحمتی قوت بن چکی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular