Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

دیرالبلاح سے انخلا کا حکم امدادی کوششوں کیلئے دھچکا قرار

جنیوا : اقوام متحدہ کے ادارے اوچا نے دیر البلاح کے مکینوں اور بےگھر فلسطینیوں کو جنوب کی طرف منتقلی کا نیا حکم انسانی ہمدردی کی کوششوں کیلئے ایک اور تباہ کن دھچکا قرار دیا ہے۔
اوچا نے کہا ہےکہ بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے حکم نے لوگوں کو زندہ رکھنے کے لیے پہلے سے ہی کمزور لائف لائنوں کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔ اوچا نے کہاہے کہ انخلا کے حکم سے پہلے دیرالبلاح میں پچاس سے اسی ہزار متاثرین پناہ گزین تھے۔ انہیں بے سروسامانی کے عالم میں علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔ اوچا نے کہا کہ انخلا کے احکامات سے قطع نظر تمام شہری مقامات کو محفوظ ہونا چاہیے۔ ایجنسی نے خبردار کیا کہ امدادی گوداموں، صحت کے کلینکس اور پانی کے بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان کے نتیجے میں ایسے شہریوں کی موت ہو جائے گی جو اب بھی علاقے میں موجود ہیں.

مزید پڑھیے

Most Popular