سری لنکا میں توانائی کا بحران، روس اور قطر سے سستا تیل خریدنے کا اعلان

  Click to listen highlighted text! کولمبو : سری لنکا نے شدید بحران کو دیکھتے ہوئے روس اور قطر سے سستا تیل خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر توانائی کانچانا وجے سکیرا نے کہا کہ وہ روس کا دورہ کرکے مزید تیل لینے کیلئے بات کرینگے جبکہ قطر جاکر تیل کیلئے بات چیت کرینگے۔ دوسری جانب امریکا کا ایک وفد سری لنکا پہنچا ہے۔ کولمبو میں امریکی سفارتخانے نے کہا کہ مشکل وقت میں سری لنکا کی مدد کیلئے امریکی وفد پہنچا ہے ، سفارتکار جولی چونگ نے کہا کہ مشکل وقت میں سری لنکن معیشت کو سہارا دینے کیلئے امریکا ساتھ کھڑا ہے ، ادھر سری لنکا کی حکومت نے ایک مرتبہ پھر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔

کولمبو : سری لنکا نے شدید بحران کو دیکھتے ہوئے روس اور قطر سے سستا تیل خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر توانائی کانچانا وجے سکیرا نے کہا کہ وہ روس کا دورہ کرکے مزید تیل لینے کیلئے بات کرینگے جبکہ قطر جاکر تیل کیلئے بات چیت کرینگے۔ دوسری جانب امریکا کا ایک وفد سری لنکا پہنچا ہے۔ کولمبو میں امریکی سفارتخانے نے کہا کہ مشکل وقت میں سری لنکا کی مدد کیلئے امریکی وفد پہنچا ہے ، سفارتکار جولی چونگ نے کہا کہ مشکل وقت میں سری لنکن معیشت کو سہارا دینے کیلئے امریکا ساتھ کھڑا ہے ، ادھر سری لنکا کی حکومت نے ایک مرتبہ پھر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔