Mon Oct 19, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی ایک روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے

تہران : قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی ایک روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایرانی حکام کے ساتھ دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر اعلیٰ سطحی بات چیت کریں گے۔ قطر کے امیر کا ایرانی دارالحکومت پہنچنے پر نائب صدر محمد مخبر نے استقبال کیا۔ بعد ازاں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے ان کا سرکاری طور پر خیرمقدم کیا۔ایک اعلیٰ سطحی سیاسی و اقتصادی وفد کی قیادت کرتے ہوئے شیخ تمیم صدر رئیسی سمیت ایرانی حکام سے بات چیت کرینگے۔ یہ دورہ فروری میں ایرانی صدر کے دوحہ کے دورے کے بعد ہوا، جہاں انہوں نے قطر کے سینئر حکام سے ملاقات کی اور گیس برآمد کرنے والے ممالک کے فورم کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ صدر رئیسی کا 11 سالوں میں کسی ایرانی صدر کا قطر کا پہلا دورہ تھا۔ سفر کے دوران، تہران اور دوحہ نے ہوا بازی، تجارت، جہاز رانی، میڈیا، ویزا کی شرائط کی منسوخی، بجلی، معیارات، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں مفاہمت کی 14 یادداشتوں پر دستخط کیے تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular