
FILE PHOTO: Trucks carrying humanitarian aid from Egyptian NGOs for Palestinians, wait for the reopening of the Rafah crossing at the Egyptian side, to enter Gaza, amid the ongoing conflict between Israel and the Palestinian Islamist group Hamas, in Rafah, Egypt October 17, 2023. REUTERS/Stringer/File Photo
قاہرہ : مصر نے غزہ میں 20 امدادی ٹرکوں کے داخلے کیلئے رفح کراسنگ کھولنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ مصری اور امریکی صدور میں رفح ٹرمینل کے ذریعے غزہ میں انسانی امداد کی پائیدار فراہمی پر اتفاق ہوا تھا۔ یہ امداد دونوں ممالک کے حکام کی نگرانی میں بین الاقوامی انسانی حقوق کے گروپوں کے ساتھ تعاون سے فراہم کریں گے۔
صیہونی وزیراعظم آفس کا کہناہےکہ اسرائیل اپنی سرحد کی جانب سے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کی اجازت نہیں دے گا لیکن مصر سے آنے والی امداد کو نہیں روکے گا۔ بائیڈن کے مطالبے کی روشنی میں اسرائیل اس وقت تک مصر سے انسانی امداد کی فراہمی کو نہیں روکے گا جب تک کہ وہ جنوبی غزہ کی پٹی کی شہری آبادی کے لیے صرف خوراک، پانی اور دوائیاں فراہم کرتا رہے۔ امداد کا معائنہ کیا جائے گا یہ امداد حماس کو نہیں بلکہ عام شہریوں کیلئے لے جائی جارہی ہے۔ بیان میں کہا گیاہےکہ اسرائیل اپنی سرزمین سے غزہ کی پٹی تک کسی بھی انسانی امداد کی اجازت نہیں دے گا جب تک ہمارے یرغمالیوں کو واپس نہیں کیا جاتا.


































