Tue Oct 20, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

لبنان میں معاشی بحران، سستی روٹی کیلئے قطاریں لگ گئیں

بیروت : لبنان میں معاشی بحران شدید تر ہو گیا، آٹے کی قلت کی وجہ سے حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی سبسڈائزڈ روٹی کے لیے قطاریں لگ گئیں۔کئی بیکریوں کے باہر شہریوں میں روٹی کےحصول کے لیے لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی رونما ہوئے۔مالیاتی بحران کی وجہ سے پچھلے تین سال کے دوران لبنانی کرنسی کی قدر میں 90 فیصد سے زائد کمی ہوئی۔ وزیر معاشیات امین سلام نے کہا کہ تاجروں کے آٹا چوری کرنے کی وجہ سے روٹی کی قلت پیدا ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ آٹے کی اسمگلنگ بھی ہو رہی ہے اور شامی پناہ گزین ضرورت سے زیادہ آٹا خرید کر شام بھیج رہے ہیں یا بلیک مارکیٹ میں فروخت کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے محکمہ مہاجرین نے کہا ہے کہ سبسڈائزڈ روٹی کی فراہمی کے لیے مختلف بنیادوں پر تفریق کی جا رہی ہے جو تشویشناک بات ہے۔ لبنان کو مستقل بین الاقوامی مدد کی ضرورت ہے تاکہ غذا اور بنیادی ضرورت کی اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ وزیر معاشیات نے بتایا کہ اس ہفتے بیروت کی بندرگاہ پر 49 ہزار ٹن گندم پہنچی ہے، یہ ڈیڑھ ماہ تک ملکی ضرورت پوری کرسکتی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular