
تل ابیب : عراقی مزاحمت کاروں کے ڈرون حملے میں دوصیہونی فوجی ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔ عراق سے تین خودکش ڈرونز اسرائیل کی طرف بھیجے گئے ڈرونز نے تین مخلتف اہداف کو نشانہ بنایا۔ گولان کی پہاڑی پر ڈرونز کے حملے میں صیہونی فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔ صیہونی فوج کے ترجمان ڈینیل ہیگری نے تسلیم کیا ہے کہ عراقی حملے میں 13ویں گولانی بریگیڈ کے دو فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ 24 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔


































