Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو وہ مقام نہیں ملا جس کے وہ حقدار تھے، پیر محفوظ مشہدی

لاہور : جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم )کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی اور سیکریٹری جنرل پیر محمد اقبال شاہ نے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم محسن پاکستان تھے۔جن کی محنتوں کی وجہ سے پاکستان ایٹمی قوت بنا۔ ایٹمی قوت ہونے کی وجہ سے پاکستان کے دنیا کے ساتھ باوقار تعلقات قائم ہوئے۔تعزیتی بیان میں پیر محفوظ مشہدی نے ایٹمی سائنسدان کے خلاف پراپیگنڈہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نائن الیون کے بعد جنرل پرویز مشرف نے قوم کوجو نقصان پہنچایا وہ اپنی جگہ شرمناک تھا لیکن ڈاکٹر قدیر خان کو نظر بند رکھنا فوجی آمر کابڑا ظلم اور قومی تضحیک تھی ۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو وہ وقار نہیں دیا گیا جس کے وہ مستحق تھے۔ ڈاکٹر قدیر خان نے اپنی زندگی کے آخری ایام میں تنہائی اور نظر بندی میں گزارے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے ، قوم اور سوگوار خاندان کو عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular