
دوحہ: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ بیٹوں کی شہادت کے باوجود فلسطینی عوام کے مفادات ہر چیز پر اب بھی مقدم رہیں گے۔ ہم یعنی حماس اب بھی ایک معاہدے کے لئے کوشاں ہیں۔ لیکن صیہونی حکومت اس سے بچنے کی کوشش کررہی ہے کہ اسے ہمارے مطالبات سے گریز کرتے ہوئے جنگ بندی سے فرار کا موقع مل جائے۔ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے اپنے بیٹوں کے بارے میں کہا وہ تنظیم کے جنگجو گروپ کا حصہ نہیں تھے۔

































