
اسلام آباد : حکومتِ پاکستان نے 12 سال اور اس سے زائد عمر تک کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اسکولوں میں ویکسی نیشن کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ 12سال اوراس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا فیصلہ این سی او سی کی میٹنگ میں کیا گیا، اسکولوں میں ویکسینیشن کےلیےخصوصی مہم چلائی جائے گی، خصوصی مہم کےذریعے بچوں کی ویکسینیشن آسان ہوگی، رواں ماہ ہی حکومت پاکستان نے کوروناویکسی نیشن کیلئے عمر کی حد میں مزید کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے 15سال کے عمرکے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کی تھی.


































