Mon Oct 19, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

سری لنکا میں بحران برقرار، عوام کا 6 بار وزیر اعظم رہنے والے نئے صدر کو ماننے سے انکار

کولمبو: سری لنکن عوام نے پارلیمنٹ سے منتخب ہونے والے نئے صدر کو بھی تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ اپنی بغاوت جاری رکھیں گے ۔ سینکڑوں مظاہرین کولمبو میں گوٹا گوگاما پر جمع ہوئے جہاں گزشتہ ہفتے ہی انہوں نے گوٹابایا راجا پاکسے کے بطور صدر استعفیٰ کا جشن منایا تھا۔ ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے احتجاجی رہنماؤں نے چھ مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے 73 سالہ رانیل وکرما سنگھے کو نئے سربراہ مملکت کے طور پر قبول کرنے سے انکار کر دیا اور انہیں ملک کے بے مثال معاشی اور سیاسی بحران کا جزوی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا۔ انٹر یونیورسٹی اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے رہنما وسانتھا مدلیگے نے کہا کہ یہ عوام کا مینڈیٹ نہیں ہے۔ ہم گوتابایا راجا پاکسے کو باہر کرنے میں کامیاب ہو گئے جنہوں نے تقریباً 60 لاکھ 90 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے لیکن رانیل وکرم سنگھے نے اب بیک سیٹ کے ذریعے صدارت کی سیٹ حاصل کر لی ہے، رانیل ہمارے صدر نہیں ہیں، عوام کا مینڈیٹ سڑکوں پر ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular