Mon Oct 19, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

یورپ میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ، سینکڑوں افراد ہلاک

پیرس : یورپ میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ، اسپین اور پرتگال میں گرمی سے ہلاک افراد کی تعداد 17 سو سے بڑھ گئی۔ فرانس، اسپین اور پرتگال میں ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل کر دئیے گئے ہیں برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا گیا، اس ریکارڈ گرمی سے 13 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، خود کو گرمی کی شدت سے بچانے کے لیے جھیلوں اور دریاوں کا رخ کرنے والوں میں سے 5 افراد کے ڈوبنے کی خبر رپورٹ ہوئی ہیں۔لزبن یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سائنسز کے ایک محقق نے کہا کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گرمی کی لہروں کی وجہ سے مرنے والے زیادہ تر بزرگ افراد تھے۔ جبکہ سخت گرمی کی وجہ سے درجنوں مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہے، 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک کام کرنیوالی ٹرینیں بھی جواب دے گئی ہیں۔ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) کے مطابق یورپ میں گرمی کی لہر پہلے ہی عروج پر پہنچ چکی ہے، لیکن درجہ حرارت مزید ایک ہفتے تک اوسط سے اوپر رہ سکتا ہے۔خیال رہے کہ یہ ایک ایسے وقت ہو رہا ہے جب دنیا کا اوسط درجہ حرارت صرف ایک سینٹی گریڈ سے زیادہ بڑھ گیا ہے جو دنیا کے کئی حصوں کے صنعتوں کے لگنے سے پہلے دیکھا گیا تھا۔اقوام متحدہ کے موسمیاتی سائنس کے ادارے، انٹر گورنمنٹل پینل آن کلائمیٹ چینج کے مطابق دنیا اب 125,000 سالوں میں گرم ترین دور سے گزر رہی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular