یوکرین کے ایک اور اہم شہر سیوردونیتسک پر روسی قبضے کی تصدیق

  Click to listen highlighted text! ماسکو : روسی فوج نے کئی ہفتوں کی شدید لڑائی کے بعد یوکرین کے اہم مشرقی شہر سیوردونیتسک پر مکمل طور پر قبضہ کرلیا ہے۔ شہر کے میئر نے بھی روسی قبضے کی تصدیق کردی۔ ماریوپول کے بعد سیوردونیتسک پر قبضے کو روس کی بڑی اور اہم اسٹریٹیجک فتح قرار دیا جا رہا ہے۔ کیف کے زیر کنٹرول لوگانسک کی علاقائی انتظامیہ کے سربراہ سرگئی گیدائی نے بتایا کہ یوکرین کی مسلح افواج اور نیشنل گارڈ دونوں کے سپاہیوں کو پہلے ہی نئی پوزیشنوں، نئے قلعہ بند علاقوں کی طرف پیچھے ہٹنے کا حکم دیا جاچکا تھا۔ دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ایک مرتبہ پھر روس کے قبضے سے تمام شہر واپس لینے کا اعادہ کیا ہے۔

ماسکو : روسی فوج نے کئی ہفتوں کی شدید لڑائی کے بعد یوکرین کے اہم مشرقی شہر سیوردونیتسک پر مکمل طور پر قبضہ کرلیا ہے۔ شہر کے میئر نے بھی روسی قبضے کی تصدیق کردی۔ ماریوپول کے بعد سیوردونیتسک پر قبضے کو روس کی بڑی اور اہم اسٹریٹیجک فتح قرار دیا جا رہا ہے۔ کیف کے زیر کنٹرول لوگانسک کی علاقائی انتظامیہ کے سربراہ سرگئی گیدائی نے بتایا کہ یوکرین کی مسلح افواج اور نیشنل گارڈ دونوں کے سپاہیوں کو پہلے ہی نئی پوزیشنوں، نئے قلعہ بند علاقوں کی طرف پیچھے ہٹنے کا حکم دیا جاچکا تھا۔ دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ایک مرتبہ پھر روس کے قبضے سے تمام شہر واپس لینے کا اعادہ کیا ہے۔