Wed Oct 14, 2026

سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر

روزانہ کی خبریں

کراچی، ایرانی قونصلیٹ میں برسی امام خمینیؒ کی مناسبت سے کانفرنس

کراچی: بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی 36 ویں برسی کی مناسبت سے ایران قونصلیٹ کراچی میں تقریب کانفرنس بعنوان امام خمینیؒ کی الہٰی و سیاسی فکر کی تشریح کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس خانہ فرہنگ ایران کراچی کے تعاون سے منعقد ہوئی، جس میں سیاسی، مذہبی، سماجی، علمی، تعلیمی، ثقافتی و میڈیا سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات سمیت خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس سے مسؤل ایران قونصلیٹ کراچی واحد اصغری، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران کے سربراہ اور ثقافتی اتاشی ایران قونصلیٹ ڈاکٹر سعید طالبی نیا، مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید حسن ظفر نقوی، مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہٰدی صدیقی، ماہر تعلیم ڈاکٹر شازیہ امام، معروف دیوبند عالم مولانا محمود الحسینی، رکن سندھ اسمبلی و رہنما پیپلز پارٹی آصف موسیٰ، کوآرڈینیٹر وزیراعظم یوتھ پروگرام سندھ فہد شفیق نے خطاب کیا اور حضرت امام خمینیؒ کی علمی اور عملی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے حاضرین کے سامنے خوبصورت نکات پیش کئے۔
کانفرنس سے خطاب میں مسؤل ایران قونصلیٹ کراچی واحد اصغری نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی نے حضرت امام خمینیؒ کی قیادت میں ایرانی سیاست میں داخلی و خارجی سطح پر ایک عظیم تبدیلی پیدا کی، داخلی سطح پر عوام کو اقتدار میں شریک کیا گیا، جبکہ بین الاقوامی سطح پر ایک نئی اخلاقی و نظریاتی روش اپنائی گئی جو خالص محمدی اسلام پر مبنی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران کے سربراہ اور ثقافتی اتاشی ایران قونصلیٹ ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے کہا کہ حضرت امام خمینیؒ صرف امت مسلمہ کے نہیں بلکہ پوری انسانیت کیلئے خدا کی طرف سے ایک عظیم نعمت تھے، آپ نے طاغوتی نظاموں کے خلاف قیادت کرتے ہوئے ایک اسلامی حکومت قائم کی اور ولایت فقیہ کے نظریہ کو عملی شکل دی۔ کانفرنس میں معروف منقبت و نوحہ خواں شاہد علی شاہد نے حضرت امام خمینیؒ کو منظوم خراج تحسین پیش کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے خطابات پر مبنی ویڈیوز اور حضرت امام خمینیؒ کے حیات کے آخری لمحات پر مشتمل دستاویزی فلمیں بھی دکھائی گئیں، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ آخر میں حضرت امام خمینیؒ کی فکر کے فروغ میں نمایاں خدمات پر علامہ سید حسن ظفر نقوی اور ڈاکٹر معراج الہٰدی صدیقی کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض آغا شیرازی اور مترجم کے فرائض خاور عباس نے انجام دیئے۔ آخر میں ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular