Thu Oct 22, 2026

مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی دمام ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص ہلاک، 8 زخمی خلیج فارس میں 4 جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے خلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے امریکا پر مکمل انحصار نہیں کرسکتے، ٹام بیرک مدر آف آل بمز بھی ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہیں کر سکتا، ٹرمپ کا مقصد جھوٹی فتح کا اعلان کرنا ہے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات سعودی عرب کی شیبہ آئل فیلڈ پر حملے میں 2 افراد ہلاک نیتن یاہو اور ٹرمپ کا زوال قریب ہے، جنرل شکارچی ہماری نگرانی کے بغیر یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں، امریکا کی سعودی عرب کو سخت تنبیہ جنگ چھیڑ کر دنیا میں افراتفری پھیلانے والا ملک خود کو مظلوم ظاہر نہیں کر سکتا، اسماعیل بقائی یمنی فوج کی پیشقدمی، تعز کے 11 اضلاع سے سعودی ملیشیا کو نکال دیا گیا ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی

روزانہ کی خبریں

امریکا مہنگائی سے پریشان، معاشی دباؤ کم کرنے کیلئے چین کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

کراچی : مہنگائی سے پریشان امریکا نے چین کے آگے گھٹنے ٹیک دیے اور معاشی دباؤ کم کرنے کیلئے چین سے مدد مانگ لی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے چین کو اشارہ دیا ہے کہ وہ چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف میں نرمی کرسکتا ہے اور چینی حکام کے ساتھ بات چیت کا تسلسل بھی جاری رکھا جائے گا۔ بیجنگ نے امریکا کی پیشکش کا محتاط جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ امریکا اپنی اُن غلطیوں کو درست کرنے کی بجائے اب بھی ٹیرف کو استعمال کرکے اپنی بات منوانا چاہتا ہے جن کی وجہ سے دونوں ملکوں کا نقصان ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین میں کمیونسٹ پارٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور نائب وزیراعظم لیو ہی نے امریکا کی وزیر خزانہ جینیٹ یالین سے ویڈیو کال پر بات کی جس میں امریکا نے بحران سے نمٹنے میں مدد طلب کی۔ چینی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ امریکا کی معیشت مسائل کا شکار ہے لیکن اس کے باوجود وہ چین سے وابستہ جیو پولیٹیکل معاملات میں چھیڑ خانی سے باز نہیں آ رہا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ امریکا کو یہ توقع نہیں رکھنا چاہئے کہ چین امریکا کو اس کے داخلی مسائل سے نمٹنے میں کوئی خاص مدد دے گا۔ امریکی ٹیرف کی وجہ سے چائنیز معیشت پر کوئی خاص فرق نہیں پڑا اور ٹیرفس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ امریکا کی وہ غلطیاں ہیں جنہیں امریکا کو باہمی تعلقات میں بہتری لانے کیلئے درست کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular