
کربلا : محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی عراق سوگوار ہوگیا۔ گزشتہ شب ایام عزا کی آمد پر پرچم حسینی کو امام حسین علیہ السلام کے مزار اقدس پر لہرا دیا گیا۔اس موقع پر دسیوں ہزار زائرین کی صدائے لبیک یا حسین سے کربلا کی فضائیں گونج اٹھیں۔ ایران میں بھی ہفتے سے ہی محرم الحرام کا آغاز ہوا ہے۔ دارالحکومت تہران میں حضرت امام حسین علیہ السلام کا ایک ہزار میٹر کا علم لہرا دیا گیا۔ یہ پرچم ایران کا سب سے بڑا اور دنیا کا تیسرا سب سے بڑا پرچم ہے جس کا سائز ایک ہزار چھپن مربع میٹر ہے اور اُسے ڈیڑھ سو میٹر کی اونچائی پر نصب کیا گیا ہے۔


































