
پشاور: خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں۔ کلاؤڈ برسٹ۔ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی۔ جس کے باعث مختلف حادثات میں دو سو ستائیس افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سب سے زیادہ نقصان ضلع بونیر میں ہوا جہاں بارہ سے زیادہ دیہات بادل پھٹنے سے شدید متاثر ہوئے اور اب تک 157 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔ متعدد افراد سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔ حکام نے بونیر، باجوڑ، مانسہرہ اور بٹگرام اضلاع کو آفت زدہ اضلاع قراردے دیا ہے۔ بارشوں اور سیلاب سے فصلیں، مکانات، باغات، رابطہ پل اور واٹر چینل تباہ ہوگئے۔
متاثرہ اضلاع میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج نے بھی متاثرہ اضلاع میں ریلیف آپریشن شروع کردیا ہے۔


































