Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

ضلع کرم میں جھڑپیں جاری، فوج اور ایف سی کی اضافی نفری طلب

پاراچنار : کرم ضلع کے علاقے پاراچنار میں پانچویں روز بھی شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔ گذشتہ رات تری مینگل، پیواڑ، بوشہرہ اور پاڑہ چمکنی میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات 2 مومنین شہید اور 15 زخمی ہوئے۔ جبکہ حملہ آور طالبان کے بھاری جانی نقصان کی اطلاع ہے۔ غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق پچاس سے زیادہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ حملہ آور مبینہ طور پر لاشوں کے ساتھ افغانستان فرار ہوگئے ہیں۔ قبائیلی جرگہ آج علاقے میں پہنچ رہا ہے اور جنگ بندی کی کوشش کرے گا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 245 کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج اور ایف سی کی اضافی نفری طلب کر لی ہے۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے ترجمان کے مطابق دندارسہرہ اور بوشہرہ میں جھڑپوں کے فوراً بعد ضلعی انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے عمائدین نے جنگ بندی پر زور دیا اور دونوں فریقوں کے ساتھ بات چیت شروع کی۔ حلقہ کرم این اے 45 کے سابق امیدوار شاہد خان بنگش نے بتایا کہ جنگ کی وجہ سے اپر کرم کے چار گاؤں بہت متاثر ہو چکے ہیں جبکہ لوئر کرم میں جرگے کی مدد سے جنگ بندی کر دی گئی ہے۔ علاقے میں جھڑپوں کی وجہ سے ہزاروں طلبا اور مسافر روڈ بندش کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ علاقے میں جھڑپوں کا آغاز سات جولائی کو ہوا تھا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular