
بیروت : اسرائیل اور حزب اللہ میں سرحدی جھڑپیں جاری ہیں۔ حزب اللہ نے اسرائیل کے چار شہروں پر راکٹ داغ دئے۔اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ جبکہ پورٹ سٹی حیفا کے اوپر دو ممکنہ ڈرونز یا راکٹس کو مار گرایا۔ حزب اللہ نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں اسرائیل کے 4 شہروں پر جوابی کارروائی میں عسکری اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ جبکہ اسرائیلی ڈرون پر بھی حملہ کیا گیا۔
ادھر حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قسیم نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں حماس کا ساتھ دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ وہ وقت آنے پر مداخلت کریں گے ۔ لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی نے حزب اللہ کے جنگ میں کودنے کا اشارہ دیدیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ نے اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی یہ انحصار اسرائیل پر ہوگا کہ وہ حزب اللہ کو مشتعل کرنے والے اقدامات نہ کرے۔


































