
تہران : ایران اور افغانستان کی سرحد پر ایرانی سرحدی محافظوں اور افغان طالبان کے درمیان جھڑپ میں ایک افغان آفیسر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔ایران کے سرحدی شہر ہرمند کے گورنر میثم برازاندہ نے کہا ہے کہ ’یہ جھڑپ مختصر دورانیے کی تھی جو اب ختم ہو چکی ہے۔ طالبان کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کی گئی اور ہماری فورسز نے انہیں جواب دیا۔ یہ واقعہ ہرمند شہر کے نواح میں شغلک کے علاقے میں پیش آیا۔


































