Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

بھوکے پیاسے مظلوم فلسطینیوں کی اموات پر کئی ممالک میں شہری سڑکوں پر آگئے

تہران : بھوکے پیاسے مظلوم فلسطینیوں کی اموات پر کئی ممالک میں شہری سڑکوں پر آگئے۔نیدرلینڈ۔ امریکا۔ برازیل۔ جنوبی کوریا ۔ ایران اور یمن سمیت دنیا کے کئی ممالک میں احتجاج کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں۔
ایران کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے بعد صہیونی مظالم کے خلاف اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ نیدر لینڈ میں ہزاروں افراد نے بتیس شہروں میں ریلوے اسٹیشنز پر دھرنے دئے اور برتن بجا کر غزہ میں بھوکے پیاسے فلسطینیوں کے مصائب کو اجاگر کیا۔
امریکا کے شہر شکاگو میں برتن اٹھائے شہریوں کے اسرائیلی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔ جنوبی کوریا کے شہر سیول میں بھی شہریوں نے برتن اٹھاکر احتجاج کیا۔فرانس میں بھی بھوکے پیاسے فلسطینوں کے حق میں سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا۔ برازیل میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالی۔ واشنگٹن میں قحط زدہ بچوں کی تصاویر اٹھائے شہریوں نے نسل کشی کے خلاف خاموش مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular