Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر 17 اکتوبر کو فرد جرم عائد ہوگی

لاہور: آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی پر فرد جرم کیلئے 17 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔
خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سائفر سے متعلق کیس کی سماعت کی، سابق وزیراعظم اور شاہ محمود قریشی کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی اور وکیلِ صفائی سلمان صفدر بھی عدالت پیش ہوئے۔ سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور بیٹا زین قریشی بھی اڈیالہ جیل پہنچے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی سے قانونی ٹیم کی جالیوں سے مختصر ملاقات کروائی گئی۔
اس موقع پر ایف آئی اے کی ٹیم اور تفتیشی افسر بھی چالان کی نقول لے کر اڈیالہ جیل پہنچ گئے اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا میں چالان کی نقول تقسیم کیں۔
دوران سماعت پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کی مکمل نقول نہیں دے سکتے، تاہم جو ضروری نقول تھیں وہ فراہم کر دی گئی ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے سرکاری گواہان کی طلبی کے نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی اور چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ دیتے ہوئے 17 اکتوبر تک سماعت ملتوی کر دی۔
سماعت کے بعد جج ابوالحسنات ذوالقرنین اور پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور ایف آئی اے کی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular