
بیجنگ : چین نے موسمیاتی تبدیلی، ملٹغ سطح کے مذاکرات اور بین الاقوامی جرائم سے نمٹنے کی کوششوں سمیت کئی اہم شعبوں میں امریکہ کے ساتھ اپنا تعاون جاری نہ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ چین کی جانب سے یہ نئے اقدامات سیینئر ڈیموکریٹ اور امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے حالیہ دورہ تائیوان کے بعد سامنے آئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے دفاعی ماہرین اور افسران کے درمیان ہونے والے ڈائیلاگ کو منسوخ کر دیا جائے گا جبکہ غیرقانونی تارکین وطن،موسمیاتی تبدیلی اور بین الاقوامی جرائم کی تفتیش کے حوالے سے جاری تعاون کو معطل کر دیا جائے گا۔


































