
بیجنگ: چین کے ایک اسکول میں چاقو زنی کے واقعے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر لیانجینگ کے کنڈر گارڈن اسکول میں ایک شخص نے گھس کر اندھا دھند چاقو کے وار کیے۔ حملے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ حملے میں ایک بچہ زخمی بھی ہوا۔ مقامی انتظامیہ کی ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 والدین، ایک استاد اور 3 طالب علم شامل ہیں۔ واقعہ کے 20 منٹ بعد 25 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔


































