
بیجنگ : چین نے ایران کیخلاف عائد کی گئی غیر قانونی پابندیوں کو مکمل طور پر اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔ چینی محکمہ خارجہ کے ادارے برائے کںٹرول ہتھیار کے سی ای او کے عہدیدار فو کنگ نے جوہری ہتیھاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر نظر ثانی سے متعلق کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہمیں جوہری ہتیھاروں کے عدم پھیلاؤ کے چیلنجز کے حل کیلئے سیاسی طریقہ کار اپنانے کی ضرورت ہے۔ تمام فریقین کو مذاکرات اور سفارتکاری سے جوہری معاہدے کی بحالی پر ذمہ داری سے کام اور انہیں پابندیاں لگانے اور دھمکی دینے کے ذریعے دباؤ ڈالنے سے گریز کرنا ہوگا۔ امریکا کو ایران کیخلاف عائد کی گئی غیر قانونی پابندیوں کو مکمل طور پر اٹھانا ہوگا۔ امریکا کو پورپ سے اپنے تمام جوہری ہتیھار نکال کرکے انہیں دنیا کے دیگر جگہوں پر منتقل کرنے کا سلسلہ بھی بند کرنا ہوگا۔


































