Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

غزہ: ہر 17 منٹ میں ایک بچہ شہید یا معذور ہو رہا ہے، یونیسیف

جنیوا : بچوں کی فلاح کے لئے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ غزہ میں دو سال سے جاری جنگ میں سب سے بھاری قیمت معصوم بچوں نے چکائی ہے۔
یونیسیف کے ترجمان ریکارڈو پیریس نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی بریفنگ کے دوران بتایا کہ غزہ میں ہر سترہ منٹ میں ایک بچہ شہید یا معذور ہو رہا ہے، جبکہ ہزاروں بچے صدمے، یتیمی اور بار بار بےگھری کا شکار ہیں۔ انہوں نے ایسے مناظر دیکھے ہیں جو کسی بچے کو نہیں دیکھنے چاہییں۔ یونیسیف ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے غیر متناسب حملوں نے بچوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر ناقابلِ بیان تکالیف میں مبتلا کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب غزہ میں ہر پانچ میں سے ایک بچہ قبل از وقت پیدا ہو رہا ہے اور بچے آکسیجن ماسک آپس میں بانٹنے پر مجبور ہیں۔
ترجمان نے خبردار کیا کہ دو ماہ میں دس ہزار سے زائد بچوں میں شدید غذائی قلت پائی گئی ہے، جن میں سے ڈھائی ہزار بچے انتہائی خطرناک حالت میں ہیں۔ انہوں نے فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular