Mon Oct 19, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

دشمن کے دفاعی سسٹم کو آسانی سے عبور کرسکتے ہیں، جنرل سلامی

تہران : سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل سلامی نے کہا ہے کہ دشمن بہتر جانتے ہیں کہ ہم کاری وار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کسی قسم کی غلطی کی صورت میں دردناک جواب دیا جائے گا۔ میجر جنرل حسین سلامی نے جنرل عباس نیلفروشان کی شہادت کو اصفہان کے لئے ایک افتخار قرار دیا ہے۔ ان کی شہادت سے اصفہان کی تاریخ میں ایک روشن باب کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وعدہ صادق 2 آپریشن میں ہماری طاقت کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ ہم نے یہ آپریشن کرکے واضح کردیا کہ ہم اپنی سرزمین اور اپنے ہم وطنوں پر حملے کا انتقام لے کر رہیں گے۔ اس حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ دشمن اپنے دفاعی سسٹم پر اعتماد نہ کریں کیونکہ ہم ان سے آسانی سے عبور کرسکتے ہیں۔ آج بھی دشمن کو یہی پیغام دیتے ہیں کہ کسی قسم کی غلطی کرنے میں احتیاط سے کام لیں ورنہ ہم دردناک جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سے جدید دفاعی نظام خرید کر صہیونی حکومت اپنی حفاظت کرنا چاہتی ہے۔ یہ میزائل کے خول تمہیں نہیں بچاسکیں گے۔ ہم دشمن پر کاری وار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular