
تہران: ایران نے برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ خطے کی پیشرفت کے لیے حقیقت پسندانہ نقطہ نظر اپنائے۔ ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے برطانوی ہم منصب جیمز کلیورلی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں یاد دلایا کہ فلسطین کے بحران کی جڑ اسرائیلی حکومت کا قبضہ ہے۔ بین الاقوامی قانون کے تحت مقبوضہ علاقے کے لوگوں کو جائز دفاع کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے غزہ کے خلاف جنگ کو فوری طور پر بند کرنے اور فلسطینی علاقے میں انسانی امداد کی وسیع پیمانے پر منتقلی پر زور دیا۔


































