Mon Oct 19, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

برطانیہ نے مزید 42 روسی شخصیات پر پابندیاں لگادیں

لندن : برطانیہ نے یوکرین کے شہروں لوہانسک اور ڈونیسٹک میں روس کی جانب سے تعینات کردہ عہدیداران پر پابندیاں عائد کردیں۔ روس میں 29 علاقائی گورنرز پر بھی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ برطانیہ کی جانب سے 42 شخصیات کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جس میں روس کے وزیر انصاف اور نائب وزیر انصاف بھی ہیں۔علاوہ ازیں روسی ارب پتی ایلیشر عثمانوف کے دو بھتیجوں پر بھی پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔خارجہ سیکریٹری لز ٹروس نے کہا کہ ہم ان تمام شخصیات پر سخت پابندیاں لگائیں گے جو یوکرین میں پیوٹن کی جنگ کی قانونی معاونت کر رہے ہیں۔روس نے وٹالی خوتسینکو اور ولادیسلاف کزنیٹسو کو ڈونیٹسک کا وزیر اعظم اور لوہانسک کا ڈپٹی چیئرمین تعینات کیا تھا۔برطانیہ کے دفتر خارجہ نے دونوں افراد پر سفری پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے اثاثے بھی منجمد کر دیے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular