
بغداد : عراق میں الحشد الشعبی کی گاڑی پر بم حملے میں میں3 جوان شہید اور 7 زخمی ہوگئے، بغداد کے شمالی علاقے الطارمیہ میں الحشد الشعبی سے منسلک نوجابا تحریک کی گاڑی کو پیکٹ بم سے نشانہ بنایا گیا، دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے جس کے بعد داعش کے دہشت گردوں اور حشدالشعبی کے جوانوں کے درمیان تین محاذ پر جھڑپیں چھڑگئیں ہیں۔


































