
غزہ: حماس نے ایک اور اسرائیلی یرغمالی فوجی کی لاش اسرائیل کے حوالے کر دی۔ حماس نے کہاہےکہ باقی رہ جانے والوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔
القسام بریگیڈ کے مطابق فوجی کی لاش غزہ سٹی کے علاقے شجاعیہ میں ایک سرنگ سے ملی ہے۔ اس علاقے پر ابھی اسرائیلی فوجی قبضہ موجود ہے۔ تاہم اسرائیلی فوج نے قیدی کی لاش تلاش کرنے کے لیے خصوصی اجازت دی تھی۔ جنگ بندی کے بعد سے حماس کی جانب سے بیس لاشیں اسرائیل کے حوالے کی جاچکی ہیں۔
ادھر جنگ بندی کے باوجود غزہ کے جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فوج نے نئی جارحانہ کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ زمینی ذرائع کے مطابق فوج نے شدید توپ خانے کی گولہ باری کے ساتھ متعدد مقامات پر چھاپے مارے اور عمارتوں کو مسمار کرنے کی کارروائیاں جاری رکھیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ حملے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب علاقے میں انسانی صورتحال پہلے ہی نہایت سنگین ہے۔


































