
بہاولپور: ایران میں قتل کئے جانیوالے 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور پہنچا دی گئیں۔ خصوصی طیارے کے ذریعے لاشوں کو بہاولپور ایئرپورٹ پہنچایا گیا، میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں، ایران میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں دانش، دلشاد، جعفر، ناصر، نعیم، محمد خالد اور محمد جمشید شامل ہیں۔
جاں بحق 5 افراد کا تعلق بہاولپور کے علاقے خانقاہ شریف، 2 کا احمدپور شرقیہ اور ایک فرد کا تعلق مسافر خانہ سے ہے، احمد پورشرقیہ کے 2 مقتولین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
ایرانی وزیرخارجہ نے 8 پاکستانیوں کے قتل پر اظہار تعزیت کیا، عباس عراقچی نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، پاکستانیوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی۔


































