
تہران : ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے برطانوی وزیر خارجہ لیز ٹروس کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نعرے کبھی بھی قانونی احکامات کا جواب نہیں بن سکتے، آپ کے ٹوئٹر پیغامات جو آپ کے مباحثوں سے مختلف ہیں ، اچھے عنوانات ہو سکتے ہیں لیکن نعرے عدالتوں کے دیے گئے قانونی فیصلوں کی جگہ کبھی نہیں لے سکتے، انہوں نے وزیر خارجہ امیرعبداللہیان کی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عبداللہیان نے واضح طور پر کہا ہے کہ برطانیہ کو اپنا مؤقف تبدیل کرنا چاہیے اور یہ تبدیلی طویل عرصے سے تاخیر کا شکار ہے، برطانوی وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ لندن نے تہران کو نازنین زاغری کیس کے حوالے سے دباؤ میں رکھا ہوا ہے۔


































