
واشنگٹن : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے مقدمہ میں گرفتاری سے استثنیٰ دلانے کیلئے
وزیراعظم بنایا گیا۔ یہ انکشاف واشنگٹن کی ایک ضلعی عدالت میں مقدمہ کی سماعت کے دوران ہوا۔ بن سلمان کے وکلا نے عدالت میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محمد بن سلمان ایک ملک کے وزیراعظم ہیں اور امریکا میں غیر ملکی سربراہ مملکت کو استثناء حاصل ہے۔ یہ مقدمہ چنگیز اور خاشقجی کے قائم کردہ حقوق کے گروپ نے مشترکہ طور پر دائر کیا تھا۔ عدالت نے محمد بن سلمان، ان کے ساتھی ملزمان اور دیگر پر الزام لگایا کہ انہوں نے مسٹر خاشقجی کو مستقل طور پر خاموش کرنے کی سازش کو انجام دیا جب یہ پتہ چلا کہ اس نے گروپ کو جمہوری اصلاحات کو اپنانے اور انسانی حقوق کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ شہزادے کے وزیر اعظم مقرر ہونے کے بعد امریکی محکمہ انصاف نے عدالت سے استدعا کی کہ بدلتے ہوئے حالات کی روشنی میں جواب تیار کرنے کے لیے 45 دن کی توسیع کی جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے 17 نومبر تک جواب داخل کرنے کی مہلت دیدی۔

































